جہلم میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو ڈاکو پڑ گئے،...

جہلم میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو ڈاکو پڑ گئے، ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

SHARE

جہلم میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو ڈاکو پڑ گئے، ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار
جہلم: جہلم میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو ڈاکو پڑ گئے، ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔حمزہ عباس سکنہ چک خاصہ ٹاہلیانوالہ جہلم نے تھانہ صدرکودرخواست دی کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر سے رقم نکلوانے بینک سول لائن روڈ جہلم آ ئے اور بینک سے رقم مبلغ -/83675 روپے نکلوائے اور ہم دونوں جب عقب ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ جہلم پہنچے تو پیچھے سے ایک موٹرسائیکل CD/70 بدوں نمبر جس پر دو نوجوان لڑکے سوار تھے ہمارے موٹرسائیکل کے ساتھ موٹرسائیکل جوڑ کر جو لڑکا پیچھے بیٹھا تھا اس نے پسٹل نکال کر مجھ پر تان لیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پستول تان کر کہا کہ جو کچھ پاس ہے مجھے دے دو جو اس نے مجھ سے رقم مبلغ -/83675 روپے پرس جس میں میرا شناختی کارڈ اور بینک کی رسید جو رقم نکلوائی تھی اور ایک عدد موبائل فون سام سنگ گلیکسی J7 CORE مالیتی -/15000 روپے اور میرے بھائی ولید عباس سے ایک عدد موبائل فون سام سنگ گلیکسی پرائم CORE مالیتی -/8000 روپے لے لئے اور موٹرسائیکل پر جانب مین روڈ ٹاہلیانوالہ بھاگ گئے ۔تھانہ صدر پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔