وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سینئر صحافی مظفرآباد...

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سینئر صحافی مظفرآباد پریس

SHARE

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 06 جون 2020
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سینئر صحافی مظفرآباد پریس کلب کے صدر سلیم اختر پروانہ اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی گرانقدر صحافتی، سماجی اور عوامی خدمات پر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ مرحوم ایک بااصول، نظریاتی، جرات مند اور تجربہ کار سینئر صحافی تھے ان کا اچانک انتقال ایک غیر معمولی واقعہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی طویل اور گرانقدر خدمات کا حکومتی و سرکاری سطح پر اعتراف کرتے ہوئے کسی اہم سرکاری ادارے کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اور ان کے ساتھیوں کی مشاورت سے ان کے خاندان کی معاونت کے لیے جلد سرکاری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا کوآرڈینیٹر سردار علی شان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے سلیم اختر پروانہ مرحوم کے بارے میں یہ پیغام آج ان کی نمازِ جنازہ کی تقریب سے خطاب کے دوران پہنچایا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر جوکہ ایک ضروری میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے کے باعث نماز جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے نے مرحوم صحافی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے سلسلے میں ہر ممکن ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔