وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممتاز صحافی صدر مظفرآباد...

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممتاز صحافی صدر مظفرآباد پریس کلب

SHARE

مظفرآباد (پی آئی ڈی)6جون 2020
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممتاز صحافی صدر مظفرآباد پریس کلب سلیم اختر پروانہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے لیے دعاے مغفرت کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سلیم اختر پروانہ آزادی اظہار اور عوامی حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کا نام تھا ان کے ساتھ زندگی کا بہترین دور گزرا مظفرآباد عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے انہوں نے عوامی حقوق کے لیے سول سوسائٹی کو متحرک رکھا ان کی وفات یقینی طور پر ایک ناقابل تلافی نقصان ہے میرے لیے وہ ایک بھائی اور دوست کی حیثیت رکھتے تھے اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین.