واصف امین چوہدری نےمسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا...

واصف امین چوہدری نےمسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

SHARE

میرپور آزاد کشمیرتمام جماعتیں ضمنی الیکشن کے لیے سرگرم ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امیدوار ہونگے جبکہ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری محمد اشرف امیدوار ہونگے تاہم ن لیگ ابھی اپنا امیدوار سامنے نہ لا سکی، ن لیگ کے امیدوروں کی دوڑ میں چوہدری محمد سعید کے صاحبزادے چوہدری صہیب سعید ، ارشد محمود غازی اور مرزا طاہر ہیں ۔ تاہم اب ڈاکٹر امین کے صاحبزادے واصف امین چوہدری(مرکزی سینئر وائس چیئرمین ایم ایس ایف ن آزادکشمیر) نےمسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انھوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کروا نگا اور انشااللہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنگا ۔میرپورکے نوجوانوں کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے اور ان کے تعاون سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرونگا ۔
یاد رہے کہ امیدواران کاغذات 22 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں جس پر 30 اکتوبر کو امیدواران کا اعلان کیا جائے گااور اس کے بعد 31 اکتوبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔