آزاد کشمیر کے اہم ضلع میں کرونا کی تشویش ناک صورت حال...

آزاد کشمیر کے اہم ضلع میں کرونا کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر چودہ دنوں کے لئے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ

SHARE

ضلع بھمبر میں کرونا کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر کل 18جون رات 12 بجے سے چودہ دنوں کے لئے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ
دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی پر عمل درآمد ہوگا ( ڈپٹی کمشنر بھمبر )
بھمبر(پی آئی ڈی) بھمبرآزادکشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسزکی صورتحال کے بعد ضلع بھر میں 18 جون رات 12 بجے سے 14 روزہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیاگیا,ڈپٹی کمشنرسردار خالدمحمود نے 14 روزہ لاک ڈاؤن کااعلان کردیا ,صحافیوں سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبرسردار خالدمحمودنے کہاکہ تمام شاپنگ سنٹرز,ادارے شادی ہال,پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی.61 کیسز آچکے ہیں,ایک کورونا مریض جاں بجق اور 100 رزلٹ آنا باقی ہیں.صورتحال بگڑ رہی ہے,
بھمبر سے ملحقہ پنجاب کی ایک کروڑ آبادی پر مشتمل اضلاع ہیں,تمام داخلی خارجی رستے بند رہیں گے ڈی سی بھمبرنے کہاکہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے,صحافیوں نے لاک ڈاؤن موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز دیں.دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن مزید بہتر ہوگا,لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی پر عمل درآمد ہوگا..اشیاء خورد و نوش کی دکانیں,میڈیکل سٹورز,پٹرول پمپ,گیس سلنڈر کی دکانیں ,سبزی پھل فروٹس کی دکانوں کے علاوہ باقی سب دکانیں بند رہیں گی,ڈبل سواری پرپابندی,بازاروں میں آوارہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی.,ڈپٹی کمشنر نے عوام کو خبردار کیاکہ ہنگامی طور پر اس وبائی مرض پرقابوپانے کے لئے تعاون کریں.صورتحال خراب ہے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ,عمائدین,زعماء,مذہبی سیاسی سماجی شخصیات تعاون کریں.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرسردار فیصل مغل,ڈی ایس پی چوہدری امین,ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار,صدر کشمیر پریس کلب ملک شوکت حسین,سابق صدور چوہدری جمیل شفیع,ناصر شریف بٹ,حاجی نعیم گل ,خرم پاشا و دیگر نے شرکت کی